لانڈھی بابر مارکیٹ میں45لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

October 17, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 20

کراچی (کرائم رپورٹر)لانڈھی بابر مارکیٹ میں 45لاکھ سے زائد کی ڈکیتی کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا جبکہ ہلاک ملزم کی بھی شناخت عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی بابر مارکیٹ میں جمعرات کو 45لاکھ روپے سے زائد کی ہونے والی ڈکیتی کا تا حال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے اس سلسلے میں ایس ایچ او احمد بٹ کا کہنا ہے کہ بینک انتظامیہ آکر مقدمہ درج کروائے گی جبکہ مارے جانے والے ڈکیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس نادرا میں بھجوادیے گئے ہیں تاہم ابھی تک وہاں سے رپورٹ نہیں آئی ہے اور نہ ہی اسکی شناخت کے لیے کوئی ایدھی سرد خانے آیا ہے ۔

Tags: