ابوظہبی ٹیسٹ، انگلینڈ کی شاندار بلے بازی، میچ ڈرا کی جانب گامزن

October 17, 2015 4:05 pm0 commentsViews: 26

چوتھے روز کے اختتام پر انگلش ٹیم نے8 وکٹوں کے نقصان پر569 رنز بنا لیے، گرین شرٹس پر 46 رنز کی برتری
ایلسٹرکک کی دھواں دھار بیٹنگ،263 رنز بنا کر آئوٹ، کئی ریکارڈ پاش پاش کر دیئے، آج آخری دن کا کھیل ہوگا
ابو ظہبی( اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کی طرف گامزن ہے‘ ایلسٹر کک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف چوتھے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں8 وکٹوں پر 569 رنز بنالئے اور اسے گرین شرٹس کیخلاف مجموعی طور پر 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ عدیل راشد 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ براڈ نے ابھی رنز کا کھاتہ نہیں کھولا‘ میچ کے چوتھے روز بھی انگلش بلے باز چھائے رہے۔ ایلسٹر کک‘ جو روٹ اور بین سٹوکس نے گرین شرٹس کے بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا‘تینوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے نہ صرف گرین شرٹس کی پہلی اننگز اسکور برابر کیا بلکہ اس کیخلاف برتری بھی حاصل کرلی‘ ایلسٹر کک کے سامنے گرین شرٹس کے بائولرز بالکل بے بس دکھائی دیئے۔ چوتھی وکٹ میں141 رنز کی قیمت شراکت جوڑ کر ٹیم کا اسکور426 تک پہنچادیا‘ اسی دوران کک نے شاندار ڈبل سنچری اور روٹ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی‘ روٹ85 رنز بنا کر راحت علی کی گیند کا نشآنہ بنے‘ جونی بیئر سٹو کپتان کا ساتھ نہ دے سکے وار 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند کا نشانہ بنے‘ا س موقع پر کک اور بین سٹوکس نے میدان سنبھالا ‘دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ میں 91 رنز جوڑ کرگرین شرٹس کیخلاف برتری بھی دلادی‘ اسٹوکس 57 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر بولڈ ہوئے‘549 کے مجموعی اسکور پر ساتویں وکٹ گری جب کپتان ایلیسٹر کک263 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد شعیب ملک کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔ انہوں نے میچ میں دھواں دھاربیٹنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ پاش پاش کردیئے اور کسی انگلش کھلاڑی کا ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنالیا اور آج آخری دن کا کھیل ہوگا۔

Tags: