امریکا کے 414 شہروں کا سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ

October 17, 2015 4:04 pm0 commentsViews: 29

کاربن کے اخراج اور انٹارکٹکا کی برف پگھل جانے سے 20ملین آبادی سمندر میں غرق ہوجائے گی، امریکی ماہرین
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکہ کے400 سے زائد شہروں وک خطرہ ہے۔ یہ شہربہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہوسکتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونیوالی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگر بڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے اقدامات نہ کئے گئے اور 2050 ء تک مغربی انٹار کٹیکا کی برف پگھل گئی تو 20 ملین آبادی کے 414 امریکی شہر سمندر میں ڈو ب جائیں گے۔ تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیو آرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میں داخل ہوچکے ہیں جبکہ ریاست کیلی فورنیا‘ لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں۔

Tags: