نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ واٹر بورڈ کی85 لاکھ کی مقروض نکلی

October 17, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 20

انتظامیہ نے2009 سے واجبات ادا نہیں کیے، غیر قانونی کنکشن لینے کا الزام، واٹر بورڈ کا اعلامیہ
کراچی ( سٹی رپورٹر)کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میںکہا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیدیم کراچی کی انتظامیہ نے واٹر بورڈ کے 2009 تک کے واٹر ٹیکس ،سیوریج ٹیکس،کنزر وینسی اور فائر ٹیکس کی مد میں 85 لاکھ روپے ادا نہیں کئے ان کی با قاعدہ بلنگ کے بعد واٹر بورڈ نے متعدد بار ادائیگی کی یاد دہانی بھی کرائی لیکن واجبات اد ا نہیں کئے گئے ،اس دوران نیشنل اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے واٹر بورڈ کی 36انچ کی لائن سے ایک نیا کنکشن بغیر تحریری اجازت اور واٹر بورڈکے محکمہ ریو نیو کی منظوری کے بغیر لگوا لیا،جو غیر قانونی عمل تھا۔نیشنل اسٹیڈیم اور PCB کو شہر کے اہم ادارہ واٹر بورڈ کے نہ صرف واجبات ادا کر نے چاہئیں بلکہ قانونی کارروائیکئے بغیر لگا ئے گئے واٹر کنکشن کی شفٹنگ کے چار جز بھی ادا کر نے چاہئیں۔

Tags: