بلدیہ غربی میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کا کام تیز

October 17, 2015 4:14 pm0 commentsViews: 37

عملے کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت، جراثیم کش ادویات کے چھڑکائو کی ہدایت
کراچی ( سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران بلدیہ غربی کی حدود میںموجود امام بارگاہوںکے اطراف اورجلوس کی گذرگاہوںپر صفائی و ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے بلدیہ غربی کے چاروں زونز مشترکہ حکمت عملی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح اور اسسٹنٹ کمشنر حشام مظہرکے ہمراہ اورنگی زون میںمعصومین امام بار گاہ کے اطراف نکاسی آب کیلئے ڈالی جانے والی لائن کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے محرم الحرام کے دوران عملے کو شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی اور تعمیر ومرمت کا کام دن رات جاری رکھا جائے جبکہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے اورکچرے کو ٹھکانے لگانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ خصوصا مساجد امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ،روشنی ،نکاسی آب اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا عمل تسلسل سے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Tags: