کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا

October 17, 2015 4:16 pm0 commentsViews: 19

سول اسپتال میں مواچھ گوٹھ کا رہائشی20 سالہ عبدالغفور زیر علاج تھا، ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی
راولپنڈی 2000، ملتان1800 کیسز ڈینگی وائرس کے رپورٹ ہو چکے ہیں، سوات میں بھی تعداد24 ہو گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا جس کے باعث کراچی میں ڈینگی سے مرنیوالوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں3ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد4 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کراچی میں مواچھ گوٹھ کا رہائشی20 سالہ عبدالغفور زیر علاج تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا‘ علاوہ ازیں راولپنڈی میں ڈینگی کے شکار افراد کے2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ملتان ضلع کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبہ میں273مریضوں کو داخل کیا گیا جن میں سے128 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی‘ ان میں سے122 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے‘ 4مریض مظفر گڑھ اور 2خانیوال‘ ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ہیں‘ اس طرح ملتان میں ڈینگی وائرس کے1800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سوات کی تحصیل مٹ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

Tags: