لاکھوں کا اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اور پٹرول برآمد

October 17, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 19

4 گاڑیوں میں گیارہ ہزار لیٹرڈیزل اور900 لیٹر پٹرول ایران سے اسمگل کیا گیا، چار ملزمان گرفتار
کوسٹ گارڈ نے گوادر کے قریب کوسٹل ہائی وے پر کارروائی کی، مقدمات درج
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈ(پی سی جی)نے کوسٹل ہائی وے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کااسمگل شدہ ایرانی ڈیزل اورپیٹرول قبضے میں لیکر4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے صوبہ بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے پر گوادر کے قریب ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4گاڑیوں میں ایران سے اسمگل کیا گیا11ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور 3ہزار9 سو ایرانی پیٹرول برآمدکرکے قبضے میں لے لیا ہے ۔پی سی جی کی جانب سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق گوادر کے قریب سے قبضے میں لی جانے والی پیڑولیم مصنوعات کی مارکیٹ قیمت 59لاکھ روپے بنتی ہے،کارروائی کے دوران 4 اسمگلروں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارورائی شرو ع کردی گئی ہے۔

Tags: