وزیراعلیٰ کی اچانک نیاز اسٹیڈیم میں لینڈنگ، میچ روک دیا گیا

October 17, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 21

حیدرآباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کا میچ رکنے پر قائم علی شاہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے پہنچ گئے، میچ روکنے پر اظہار تشکر
ترقیاتی کاموں کا جائزہ، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں چاہتی، میڈیا سے گفتگو
حیدر آباد( یو پی پی) وزیراعلیٰ پارٹی میٹنگ اور ترقیات کاموں کا جائزہ لینے حیدر آباد پہنچ گئے‘ ان کی آمد پر نیاز اسٹیڈیم میں جاری میچ رکوادیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ حیدر آباد میں پارٹی امور اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے پہنچے تو نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں ان کے ہیلی کاپٹر کے لئے ہیلی پیڈ بنایا گیا اورنیاز اسٹیڈیم میں کھیلا جانیوالا حیدر آباد اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان میچ رکوادیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدر آباد اور کوئٹہ کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔ کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میچ روکنے والوں کی مہربانی‘ کھیل ایک مثبت عمل ہے جاری رہنا چاہئے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہوں ‘جس کیلئے کوششیں کررہے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ‘ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز جام خان شورو ‘پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر دیگر عہدیداران کے علاوہ ڈویژنل کمشنر حیدر آباد آصف حیدر شاہ‘ ڈی آئی جی پولیس بھی موجود تھے۔

Tags: