فلم کیلئے کسی ہدایت کار کے پیچھے نہیں بھاگتی‘ عالیہ بھٹ

October 17, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 22

جو کردار بھی ادا کئے یا کررہی ہوںسب ایک دوسرے سے مختلف ہیں
بہترین لکھاریوں اور ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرکے خوش ہوں
آنے والی فلم ’’شاندار‘‘ میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرکے مزا آیا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ہدایت کار کے پیچھے فلم کیلئے نہیں بھاگتیں بلکہ وہ خود فلم کی پیشکش لے کر ان کے پاس آتے ہیں۔ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ بہترین ہدایت کاروں اور لکھاریوں کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوش ہوں اور اب تک جو بھی کردار ادا کئے یا جو کرنے جارہی ہوں سب ہی ایک دوسرے سے مختلف ہیں جس کیلئے میں خود کو بہت خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی اور کے حصے کا کام نہیں کرتیں۔ وہ فلم کیلئے ہدایتکاروں کے پیچھے نہیں بھاگتیں اور نہ کہتی ہیں کہ یہ فلم ان کی ہی ہے بلکہ ہدایت کار سمجھتے ہیں کہ میں فلم کے کردار کیلئے بہت موزوں ہوں تو وہ خود رابطہ کرتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب ان کی زندگی کام کے ارد گرد ہی گھومتی ہے اور وہ ہر وقت ہی فلموں کے حوالے سے ہی سوچتی ہیں ۔اداکارہ نے اپنی نئی آنے والی فلم شاندار کے حوالے سے کہا کہ انہیں اس فلم میں شاہدکپور کے ساتھ کام کرکے بہت مزا آیا‘ یہ فلم ان کیلئے خاصی اہمیت کی حامل ہے۔