کرن جوہر کی فلم کی شوٹنگ کیلئے اداکارفواد خان پیرس پہنچ گئے

October 17, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 34

پیرس( نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کی نئی آنیوالی فلم ’’ اے دل ہے مشکل میں‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے پیرس پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور‘ انوشکا شرما اور کرن جوہر پہلے سے ہی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں پیرس میں موجود ہیں۔ فلمساز کرن جوہر کی طرف سے حال ہی میں ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ فواد خان ان کی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فواد خان کے علاوہ اس فلم میں ایک اور پاکستانی اداکار عمران عباس نقوی بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بچن ویانا میں ٹیم کے ساتھ شامل ہوکر شوٹنگ کا اگلہ مرحلہ مکمل کرائیں گی۔

Tags: