ایم کیو ایم کے مفرور12 کارکن کے تا حیات وارنٹ گرفتاری جاری

October 17, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 21

ملزمان جیل سپر نٹنڈنٹ امان اللہ نیازی سمیت6 پولیس اہلکاروں کے قتل کیس میں مطلوب ہیں
عدالت ایم کیو ایم کے12 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے، پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ قتل کیس میں مفرور ایم کیو ایم کے12 کارکنان کے تا حیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی سمیت 6پولیس اہلکاروں کے قتل کے کیس کی سماعت کی‘ مقدمے میں ایم کیو ایم کے12کارکنوں کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے ان ملزمان میں نعیم عرف چکنا ‘نعمان ‘سعید عرف نومی مزمل عرف چیل‘ وسیم عرف ہولڈ ‘ زاہد کالا‘ فرحان کالا‘ جمال اپسرا‘ ہاشم عرف توتل اور دیگر بھی شامل ہیں‘ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے 15جنوری 2006 ء کو صدر میں جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ نیازی‘ اسکے بھائی حبیب اللہ نیازی سمیت 6 افسران کو قتل کیا تھا۔ امان اللہ نیازی کو جیل میں صولت مرزا کو سہولت فراہم نہ کرنے پر قتل کیا گیا تھا جبکہ چوہدری سجاد‘ تنویر چاند اور عبید کے ٹو گرفتار ہیں۔

Tags: