ایم کیو ایم کی اسمبلیوں میں واپسی کیلئے راہ ہموار ہو گئی

October 17, 2015 4:21 pm0 commentsViews: 19

حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر شکایات کے ازالے کیلئے5 رکنی کمیٹی قائم کر دی، نوٹیفکیشن جاری
کمیٹی میں ناصر اسلم زاہد، خلیل الرحمن، اجمل میاں، فروغ نسیم اور سیکریٹری داخلہ شامل ہیں
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی اسمبلیوں میں واپس آنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے ایم کیو ایم کے مطالبے پر اس کی شکایات کے ازالے کیلئے5 رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی کے ارکان میں جسٹس(ر) ناصر اسلم زاہد‘ جسٹس(ر) خلیل الرحمن‘ جسٹس(ر) اجمل میاں‘ فروغ نسیم ایڈووکیٹ اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے رکن اور سیکریٹری بھی ہوں گے۔ ایم کیو ایم کی شکایات اور تحقیقات کے ازالے کیلئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور فاروق ستار نے9 اکتوبر کو معاہدے پر دستخط کئے تھے‘ جس کی روشنی میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اس حوالے سے فاروق ستار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں تفصیلات بھی بتائی تھیں۔ کمیٹی 90 روز میں رپورٹ دے گی۔

Tags: