میں نہیں سمجھتا بھارت نوازشریف کو قتل کرائے گا، خورشید شاہ

October 19, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 21

میاں نوازشریف کو ذاتی طور پر کئی بار کہا ہے کہ خارجہ پالیسی تبدیل کی جائے
گھوٹکی( یو پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ میاں نواز شریف کو کسی ملک  سے کوئی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کوئی ملک اس حد تک جا سکتا ہے تو یہ اس خطے کیلئے خطرناک ہوگا۔ اگر ایسا ہوا تو دنیا میں امن قائم کرنا مشکل ہوجائے گا۔ وہ نہیں سمجھتے کہ بھارت ایسی حرکت کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھوٹکی میں مختلف مقامات پر تعزیت کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ذاتی طور پر میڈیا اور پارلیمنٹ کے اندر کہا ہے کہ  نئی جیو گراف ڈیولپمنٹ ہو رہی ہے۔ خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔

Tags: