سانحہ کار ساز کے شہداء کی آٹھویں برسی

October 19, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 23

بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یاد گار پر پھول چڑھائے
بختاور، آصفہ بھٹو زرداری، آغا سراج درانی، شہلا رضا، نثار کھوڑو، شرمیلا فاروقی بھی شریک تھیں
سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے لیڈیز پولیس کمانڈوز بھی تعینات تھیں، جیالوں کی بڑی تعداد موجود تھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے تحت اتوار کو سانحہ کار ساز کے شہداء کی آٹھویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب کراچی ڈویژن کے تحت منعقد کی گئی برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایک ساتھ شرکت کی۔ یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش  کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری کی طرف سے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے رہنمائوں نے یادگار کار ساز یادگار مقام پر حاضری دی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی گئی بعد ازاں بلاول ہائوس روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری کی آمد کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس میں لیڈیز کمانڈوز بھی شامل تھیں جبکہ یادگار شہداء پر بینظیر بھٹو کے جانثار بھی سیکورٹی فرائض انجام دے رہے تھے۔ علاوہ ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا، سینئر صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو، وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر ثقافت شرمیلا فاروقی، وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوسی وقار مہدی، راشد ربانی، محمد صدیق بلو بھائی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم، جنرل سیکریٹری  ندیم کھیر و دیگر رہنمائوں اور جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

Tags: