آج صبح ہندوانتہاپسندوں کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملہ ، شہریار محفوظ رہے

October 19, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 23

پاکستان میں آپریشن کے بعد دم توڑتی کالعدم تنظیموں نے متحد ہو کر ایک بار پھر بم دھماکوں اور خودکش
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) آج صبح ممبئی میں بھارتی کرکٹ بورڈ حکام پر ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا نے دھاوا بول دیا‘ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان اور بھارتی بورڈ کے درمیان ملاقات طے تھی‘ ہندو انتہا پسندوں نے شہر یار خان اور نجم سیٹھی پاکستان کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محفوظ رہے‘ واضح رہے کہ شہر یار پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات کرنے انڈیا گئے ہوئے ہیں۔سینکڑوں کی تعداد میں ہندو انتہا پسند بھارتی کرکٹ بورڈ کے دفتر میں گھس گئے ‘شہریار خان اور نجم سیٹھی واپس جائو واپس جائو کے نعرے لگائے۔

Tags: