بھٹو کا مشن جاری رہے گا جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کمزور نہیں ہونے دینگے‘ زرداری

October 19, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 18

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ جمہوریت کمزور ہے‘ ہم جمہوریت کے حق کیلئے قربانیاں دیتے رہیں گے
ملک سے دہشتگردی اور ڈکٹیٹر شپ کا ہر صورت خاتمہ کریں گے‘ جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ رہے گی‘ سابق صدر
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف علی زرداری نے شہداء کار ساز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رکھی جائے گی۔ اٹھارہ اکتوبر 2007ء کو جمہوری قوتوں اور انتہا پسندوں کے درمیان  صف بندی واضح ہوئی۔ شہید ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھاتے رہیں گے۔ اتوار کے روز ترجمان زرداری ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آمریت مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں دوبارہ سر اٹھا سکتی ہے۔ آمریت کے خلاف پارلیمان ڈھال ہے اسے مضبوط اور مستحکم کرنا چاہئے۔ آمرانہ ذہنیت رکھنے والوں کو چور دروازے استعمال کرنے سے روکنا ہوگا۔ جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رہے رکھیں گے۔ جمہوریت کے لئے جان دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں زرداری نے کہا کوئی غلط فہمی میں نہ رہے جمہوریت کمزور ہے ہم نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ہم نے جمہوریت کے حق میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے رہیں گے۔ اور اس ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی یہ عہد کرتی ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس عزم کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی ملک سے دہشت گردی اور ڈکٹیٹر شپ کا ہر صورت میں خاتمہ ہو۔

Tags: