جماعت اسلامی منافقوں کا ٹولہ اور تحریک انصاف یہودیوں کی امید ہے،آفاق احمد

October 19, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 42

متحدہ کی ملک دشمنی اور دہشت گردی کی سزا مہاجر قوم کو دی جارہی ہے، کراچی پر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو مسلط کیاجارہا ہے، مسلح ونگ کا تاثر دیے جانے کے باعث اپنے یونٹ سیکٹرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا، ایک ہفتے میں تنظیم نو کردیں گے، کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا چاہتے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہاجر قوم کو اس کا مقام دلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں حکمرانوں کی جانب سے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے متحدہ کے گناہوں کی سزا مہاجر قوم کو دی جارہی ہے۔ یہ بات مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کارکنان اور بلدیاتی امید واروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیتے وقت ممکنہ رد عمل روکنے کیلئے ضیاء الحق نے سندھ کے دیہی اور شہری علاقے تقسیم کرنے کیلئے رئیس امروہوی کے ذریعے الطاف حسین کا انتخاب کیا‘ جن طاقتوں نے الطاف حسین اور اسکی جماعت کو بنایا اور اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا وہ آج بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے الطاف حسین کے گناہوں کا ملبہ مہاجر قوم پر گرارہے ہیں اور متحدہ کی ملک دشمنی اور دہشت گردی کی سزا مہاجر قوم کو دی جارہی ہے۔ مہاجروں کو بے اثر کرکے کراچیپر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کو مسلط کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی منافقوں کا ٹولہ اور تحریک انصاف یہودیوں کی امید ہے‘ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی حمایت متحدہ کی حمایت سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔ ہم کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنا چاہتے ہیں‘ جہاں لسانیت یا فرقے کی بنیاد پر ایک دوسرے کا قتل نہ ہو‘ جہاںمیری قوم کے بچے بچیاں بلا خوف اسکول ‘کالج اور یونیورسٹیاں جا سکیں‘ آفاق احمد نے کہا کہ کراچی لاوارث ہے نہ مہاجر قوم‘ ہم اپنے شہر پردیر اور میانوالی کلچر کسی طور مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

Tags: