حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے عرس کی تقریبات عروج پر، آج بہشتی دروازہ کھولا جائے گا

October 19, 2015 4:25 pm0 commentsViews: 2034

پاکپتن ( یو پی پی) عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کے773 ویں سالانہ عرس کی15 روزہ تقریبات عروج پر پہنچ گئیں۔ آج بہشتی دروازہ کھلے گا،۔ سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی بہشتی دروازے کی قفل کشائی کریں گے۔ 5 راتوں میں بہشتی دروازے سے تقریباً5 لاکھ سے زائد زائرین گزرنے کی سعادت حاصل کرینگے۔ بہشتی دروازے10 محرم الحرام کی صبح بند کردیا جائیگا۔

Tags: