پی پی کا ن لیگ سے خفیہ معاہدوں کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ

October 19, 2015 4:26 pm0 commentsViews: 25

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ پس پردہ مختلف معاہدوں اور دیگر اہم ترین مذاکرات سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا حتمی فیصلہ  چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اہم اجلاس بلا کر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ مفاہمت کے جال سے باہر آچکی ہے اور اب اپنے فیصلے خود کر رہی ہے پارٹی رہنمائوں نے فیصلہ کیا کہ اب مزید خاموش نہیں رہا جائے گا۔

Tags: