کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے 3 مجرموں کو کل تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

October 19, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 36

لاہور( این این آئی) قتل کے تین مجرموں کو کل (منگل) کے روز تختہ دار پر لٹکایا جائیگا۔ ندیم، عمران اور خلیل کو20 اکتوبر کو کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ عقیل کو قتل کے جرم میں2003ء میں سزائے موت سنائی گئی تھی اور ندیم کے خلاف شاد باغ پولیس نے1999ء میں مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی، عمران کو بھی قتل کے جرم میں ٹرائل کورٹ سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی جسے اعلیٰ عدالتوں نے بھی بر قرار رکھا جبکہ صدر مملکت کی طرف سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد اس کے ڈیٹھ وارنٹ  جاری کر دئیے گئے۔

Tags: