آج صبح وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف امریکہ کے دورے پر روانہ

October 19, 2015 4:28 pm0 commentsViews: 20

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 12 رکنی وفد کے ہمراہ آج صبح اسلام آباد سے امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔  وہ پہلے برطانیہ جائیں گے۔ جہاں ایک رات قیام کے بعد کل امریکہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز و دیگر اعلیٰ حکام ہیں۔ جبکہ چین سے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی امریکہ روانہ ہوگئے۔

اہم مشاورت کیلئے وزیراعظم کا
دورہ امریکہ آخری وقت پر مؤخر
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف پیرکو چار روزہ دورہ پر امریکہ کیلئے روانہ ہورہے ہیں دورے کے موقع پر وہ امریکی صدر اوباما سے ملاقات کریں گے۔دونوں ملکوں کے سینئر عہدیداروں کے درمیان آخری موقع پر ہونیوالی مشاورت کی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دورہ امریکہ کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن واشنگٹن میں ہونیوالی پیش رفت کی وجہ سے انہوں نے ایک دن کی تاخیر کی۔

وزیر اعظم نے خواجہ آصف کو
 چین سے امریکہ طلب کر لیا
اسلام آباد( یو پی پی) وزیر اعظم نواز شریف جو آج لندن میں رات گزار کر منگل کو واشنگٹن پہنچیں گے، نے وزیر دفاع پانی و بجلی خواجہ آصف کو واشنگٹن پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے خواجہ آصف عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر ہیں وہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے چین سے کل امریکی دار الحکومت جائیں گے۔

اوباما کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکی وعدہ یاد دلائیں گے، نوازشریف
امریکہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان توازن رکھنے میں کردار ادا کرے، روانگی سے قبل بات چیت
لاہور(یو پی پی )وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ دورہ امریکا میں صدر اوباما کو سابق صدر کلنٹن کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے سے متعلق امریکا کا وعدہ یاد دلائیں گے جو کہ 1999ء میں ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں تحریری شکل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امریکا سے توقع ہے کہ جنوبی ایشیاء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان توازن قائم رکھنے میں بھی وہ اپنا کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے دورہ امریکا پر روانگی سے پہلے لاہور میں اپنی رہائش گاہ پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مریم نواز شریف بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ نوازشریف نے دورہ امریکا کی اہمیت اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں سیاسی استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کررہا ہے اور افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ اس حوالے سے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع کیے گئے مذاکراتی عمل کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور امریکا بھی مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کا حامی ہے۔

Tags: