عوام ووٹ کی طاقت سے کراچی کو تباہ کرنیوالوں کا احتساب کریں‘ سراج الحق

October 19, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 19

کراچی کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوں گی‘ کراچی کے عوام تبدیلی اور انقلاب چاہتے ہیں تو اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں
عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے شہر ہی نہیں ملک کی تقدیر بھی بدل سکتے ہیں‘ کراچی میں بلدیاتی کنونشن سے خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ ووٹ کی طاقت ایٹم بم سے زیادہ ہے۔ عوام ووٹ کی طاقت سے کراچی کو تباہ و برباد کرنے والوں کا احتساب کریں۔ کراچی کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرکے شہر ہی نہیں بلکہ ملک کی تقدیر بھی بدل سکتے ہیں 3 دسمبر کے بعد کراچی کی رونقیں ایک بار پھر بحال ہوں گی۔ کراچی کو لندن سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانے کی کوشش کی گئی لیکن اس شہر کو چلانے کا اختیار کراچی کے عوام کے ہاتھوں میں آئے گا۔ اگر کراچی کے عوام تبدیلی اور انقلاب چاہتے ہیں اور آئندہ اپنی نسلوں کو پر امن کراچی دینا چاہتے ہیں تو وہ ووٹ کی طاقت کا استعمال کریں، کراچی کی مستقل خوشحالی ضروری ہے وزیر وں کی زندگی میں تو انقلاب ضرور آیا لیکن غریبوں کی زندگی میں کوئی انقلاب نہیں آیا وہ آج بھی مسائل و مشکلات کا شکار ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کراچی آپریشن کی شفافیت کا امتحان ہوں گے۔ کراچی میں آزادانہ، اور شفاف بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کراچی کے عوام کا حق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب نیو ایم اے جناح روڈ پر بلدیاتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن  سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، حافظ نعیم الرحمن و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Tags: