مجلس وحدت المسلمین کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا

October 19, 2015 4:31 pm0 commentsViews: 23

نشتر پارک سے نمائش چورنگی تک احتجاجی جلوس نکالا گیا، نیشنل ایکشن پلان عزاداروں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے، علماء کا خطاب
کراچی، مانیٹرنگ ڈیسک) مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر عزا داری کو محدود کرنے کے خلاف اتوار کو لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا ۔ کراچی میں  نشتر پارک سے نمائش چورنگی تک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو کے صوبائی رہنما علامہ مختارامامی، علامہ عقیل موسوی و دیگر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی اور انتہا پسندی کی عفریت کے خاتمے کیلئے بنایا گیا تھا مگر بد قسمتی سے اسے محرم الحرام میں نواسہ رسول کے پر امن عزا داروں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ لاہور کے مجلس وحدت المسلمین کے تحت علماء و ذاکرین نے کہا عاقبت انا اندیش حکمران نیشنل ایکشن پلان کو محرم الحرام میںنواسہ رسول ﷺ کے نہتے پر امن عزاداروں کے خلاف استعمال کرکے مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔