دالوں کی قیمت میں ایک سال کے دوران 61 فیصد تک اضافہ

October 19, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 34

پیاز کے نرخ 32 فیصد‘ لہسن 33 فیصد‘ ٹماٹر 9‘سرخ مرچ اور نمک 6 فیصد بڑھ گئے
عام مزدور کی اجرت میں ایک سال کے دوران 13.6 فیصد اضافہ ہوسکا‘ رپورٹ
لاہور( کامرس رپورٹر) حکومت کی طرف سے غربت مکائو پروگرام کے تحت دو سال میں41 کھرب روپے خرچ کرنے کے باوجود پاکستان میں غریبوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کی قوت خرید میں مسلسل کمی ہورہی ہے غریبوں کیلئے یہ محاورہ تو عام ہے کہ دال روٹی کھا کر گزارا کرتے ہیں لیکن آمدنی میں کمی اور مہنگائی میں اضافہ ہونے کے باعث اب تو دال بھی غریب آدمی سے دور ہوتی جا رہی ہے، سرکاری رپورٹ کے مطابق دال چنا کی قیمت میں ایک سال کے دوران61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دال ماش 43.3 فیصد، دال مسور10 فیصد اور دال مونگ8 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔ انکو پکانے میں استعمال ہونے والا  پیاز32 فیصد ، لہسن 33 فیصد  اور ٹماٹر 9 فیصد مہنگے ہوگئے ہیں۔ سرخ مرچ اور نمک کی قیمت بھی 6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ ایک سال میں عام مزدور کی اجرت میں13.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مستری کی آمدنی 11 فیصد ، پلمبر کی8.41 فیصد، کار پینٹر کی7.3 فیصد اور الیکٹریشن کی آمدنی صرف3.3 فیصد بڑھی ہے۔ حکومت نے بھی بجٹ میں کم سے کم تنخواہ میں صرف8.3 فیصد اضافہ کیا تھا۔

Tags: