سابق کرکٹرز نے ابوظہبی ٹیسٹ ڈرا ہونے کو انگلینڈ کی فتح قرار دے دی

October 19, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 43

پاکستانی بیٹسمینوں کی غیر ذمہ دارانہ بیٹنگ سے بے جان میچ آخری دن سنسنی خیز بن گیا، شعیب محمد اور اقبال قاسم
کراچی( اسپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ابو ظہبی ٹیسٹ ڈرا ہونے کو انگلینڈ کی فتح قرار دیتے ہوئے قومی بیٹسمینوں کو آئندہ کے میچوں کو غیر ذمہ داری سے  پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے‘ ٹیم میں صرف ایک تبدیلی راحت علی کی جگہ یاسر شاہ کو کھلایا جائے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹراقبال قاسم اور شعیب محمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیٹسمینوں نے اپنی غیر ذمہ داری کی وجہ سے بے جان میچ کو آخری دن سنسنی خیز بنادیا اور پاکستان کی ٹیم ہارتے ہارتے بچی ہے۔ وکٹ  کیپرکا رویہ ضرور غیر معمولی رہا تاہم ہمارے بیٹسمینوں نے خود اپنی وکٹیں گنوائیں اور تمام ذمہ دار ی بائولروں پر ڈال دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونس خان‘ اسدشفیق اور شان مسعود کا آئوٹ ہونا اس بات کی علامت تھی کہ پاکستان کے کھلاڑیوں نے پہلے ہی میچ کو ڈرا سمجھ لیا تھا جس کا بھر پور فائدہ انگلینڈ کے اسپنرز نے اٹھایا اور پاکستان کو کم اسکور پر آئوٹ کرلیا‘ سرفراز احمد نے آخری لمحات میں عمدہ بیٹنگ سے پاکستان کے اسکور کو بڑھایا ورنہ پاکستان میچ ہارجاتا‘ انہوں نے کہا کہ میچ کو اس صورتحال میں لانا بھی انگلینڈ کی کامیابی ہے اس سے پاکستان کی ٹیم دبائو میں آجائیگی اور اس کا فائدہ انگلینڈ کو اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں ایک تبدیلی کی جائے اور راحت علی کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا جائے‘ اظہر علی کو مزید ریسٹ دیا جائے اگر شان مسعود کو ہٹانا ہے تو محمد حفیظ کے ساتھ احمد شہزاد کو اوپنر لایا جائے۔ اظہر علی سے اوپننگ کروانا درست نہیں ہوگا۔

Tags: