ناظم آباد میں گیس لائن میں دھماکہ‘ علاقے میں خوف ہراس

October 19, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 29

کراچی( امن نیوز) ناظم آباد میں گیس لائن زور دار دھماکے سے پھٹ گئی‘ دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ناظم آباد کے علاقے نمبر 2 انکوائری افس پر واقع سندھ اسپورٹس بورڈ کمپلیکس کے سامنے سے گزرنیو الی گیس لائن گزشتہ شام زور دار دھماکے سے پھٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی‘ دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سڑک سے گزرنے والی متعدد گاڑیاں بھی آپس میں ٹکرا گئیں۔

Tags: