کڑکتی بجلی کے ساتھ سیلفی بنانے کا شوقین سعودی ہلاک

October 19, 2015 4:39 pm0 commentsViews: 22

ریاض( نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کی ینبع گورنری میں بارش کے دوران بجلی کڑکنے کے منظر کے ساتھ سیلفی بنانے کا شوقین سعودی نوجوان خودپر بجلی گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ شہری دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ متوفی بجلی گرنے سے بری طرح جھلس گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

Tags: