کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ

October 19, 2015 4:47 pm0 commentsViews: 46

چیف الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کرنے کے لیے اجلاس بلالیا
کراچی(سٹی رپورٹر)کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ،،پولنگ اسٹیشن کے اندر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر غور کرنے کے لئے چیف الیکشن کمشنر نے ممبران کا اجلاس طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلا مرحلے میں کراچی میں ہونے والے الیکشن کی تاریخ آگئے بڑھانے اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الیکشن کو شفاف بنانے کے لئے  الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کے لیئے دی گئیں درخواستوں پر غور کر نے کے چیف الیکشن کمشنر نے رواں ہفتے ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے اجلاس کی صدرات خود چیف الیکشن کمشنر کریں گے اجلاس میں الیکشن کےانتظامات اور دوران الیکشن سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Tags: