عاشورہ سے قبل سٹرکوں کی استر کاری مکمل کر لینگے، سجاد عباسی

October 19, 2015 4:48 pm0 commentsViews: 65

جعفر طیار مرکزی امام بارگاہ روڈ اور ملحقہ گلیوں کی استر کاری8 محرم تک مکمل کر لی جائے گی
عاشورہ جلوسوں کے راستوں کی استر کاری کام تیزی سے جاری ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی مختلف علاقوں کا دورہ
کراچی (سٹی رپورٹر) ایڈمنسٹریٹرکراچی سجاد حسین عباسی نے کہا ہے کہ جعفر طیار مرکزی امام بارگاہ تک مین روڈ اور ملحقہ گلیوں کی استر کاری کا کام 8 محرم الحرام سے قبل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ پانی و سیوریج سمیت علاقے کے دیگر بڑے مسائل کو کراچی پیکیج میں شامل کرنے کے لئے سمری حکومت کو روانہ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام جعفر طیار سوسائٹی ، نیو رضویہ، انچولی و شہر کے دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنکل سروسز نیاز احمد سومرو، ایم سی کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ جعفر طیار کے مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصاً عاشورہ کے جلوس کے راستوں، امام بارگاہوں کے اطراف سڑکوں اور گلیوں کی استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے اور یہ 8 محرم الحرام سے قبل مکمل ہوجائے گا اور عاشورہ کے جلوسوں میں شامل شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری یا مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا انہوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ جعفر طیار خصوصاً امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں پر اسٹریٹ لائٹوں کو فوری طور پربحال کیا جائے اور سیوریج کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے واٹربورڈ فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ سڑک پر سیوریج کی لیکج نہ ہو۔

Tags: