جعلی کاغذات بنانے پر محکمہ ایکسائز کے3 افسران سمیت5 افراد کیخلاف مقدمہ

October 19, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 24

مقدمہ درج ہونے کے باوجود افسران اپنے عہدوں پر بر قرار، انٹی کرپشن پولیس بے بس
ملزمان نے گاڑیوںکے جعلی کاغذات بنا کر ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا
کراچی( کرائم رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میںگاڑیوں کے جعلی کاغذات تیارکئے جانے کا انکشاف ‘اینٹی کرپشن پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تین ملازمین سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا‘تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں گاڑیوں کے جعلی کاغذات تیار کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ملازمین ملوث ہیں۔ اینٹی کرپشن پولیس نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تین ملازمین سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے‘ ایکسائز اینڈٹیکسیشن افسر اعجاز احمد اور اسسٹنٹ اے ٹی اے شیراز تھیبو شوکت علی کے نام مقدمے میں شامل ہیں۔ تینوں افسران نے ایوب اور ظفر کے ساتھ مل کر گاڑیوں کے جعلی کاغذات کی تیاری کی مد میں ملکی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچایا ہے‘ مذکورہ افسران نے ٹیکس ریکارڈ میں ردوبدل کرکے لاکھوں روپے کی رقم ہڑپ کی اور اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود افسران اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔

Tags: