سپرہائی وے جنجار گوٹھ میں ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا ۔ دیگر حادثات و واقعات میں ہلاک و زخمی

October 19, 2015 4:53 pm0 commentsViews: 31

تین مسلح ملزمان ایک شخص سے لوٹ مار کے بعد اسے زخمی کرکے فرار ہو رہے تھے راستے میں پولیس سے سامنا ہو گیا
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے جنجار گوٹھ میں پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو مقابلے میں ہلاک کردیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہوگئے ،ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سپر ہائی وے جنجار گوٹھ میں تین مسلح ملزمان نے جلیم خان نامی شخص کو مزاحمت پر ہاتھ پر گولی مارکر زخمی کردیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے اور فرار ہونے لگے ،اس دوران پولیس کی موبائل گشت کرتی ہوئی موقع پر پہنچ گئی جلیم خان پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے لوٹ مار کے دوران گولی مار کر زخمی کردیا اورلوٹ کر فرارہوگئے ،ایس ایچ او عصمت مروت نے بتایاکہ پولیس نے ملزمان کو تعاقب کیا تو ملزمان سے آمنا سامنا ہوگیا جہاں پولیس اور ملزمان کی درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،پولیس کی فائرنگ سے 22سالہ نامعلو م ڈاکو شدیدزخمی ہوگیا جبکہ اس کے  دو ساتھی فرار ہوگئے ،پولیس نے زخمی مدعی جلیم خان اور ملزم کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم راستے میں نامعلوم ڈاکو دم توڑ گیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ جلیم خان کو طبی امداد کی بعد فارغ کر دیا اور قانونی کارروائی کے بعد ڈاکو کی شناخت کیلئے لاش کو ایدھی سردخانے منتقل کردیا ،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے جلیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرارہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

گلبرگ میں مسلح ملزمان کی غیر ملکی ریسٹورنٹ میں لوٹ مار
چھ سے زائد ملزمان نے عملے کو یرغمال بنایا لاکرز سے چار لاکھ  روپے موبائل اور دوسرا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلبر گ میں نامعلوم ملزمان نے غیر ملکی ریسٹورنٹ میں گھس کر اسلحہ کے زور پر چار لاکھ سے زائد رقوم ،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک نمبر6میں قائم کے ایف سی ریسٹورنٹ میںاتوار کی صبح دس بجے چھ سے زائد مسلح ملزمان نے داخل ہوکر ایکٹنگ منیجر سمیت دیگر عملے کو یرغمال بنالیا اور لاکرز سے 4لاکھ ،10ہزار چارسو گیارہ روپے ،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،ڈیوٹی افسر فیاض نے بتایاکہ پولیس نے ایکٹنگ منیجر جاوید اقبال سومرو کی مدعیت میں چھ نامعلوم ملزما ن کے خلاف مقدمہ نمبر234/15درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے
جاں بحق پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)عزیزآباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا جبکہ شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ویسٹ سمیت دیگر افسران شامل تھے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز عزیز آباد کے علاقے گوشت مارکیٹ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار تابش علی کی نماز جنازہ ڈی آئی جی ویسٹ گلبر گ میں ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،اس دوران شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ اور رشتے دار بھی موجود تھے ،نمازجنازہ کے بعد تابش علی کی میت محمد شاہ قبرستان پہنچائی گئی جہاں سپردخاک کردیا گیا ،پولیس نے سرکار مدعیت میں نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف مقدمہ نمبر313/15زیر دفعہ 302,34انسداد دہشتگردی ایکٹ 7ATAکے تحت درج کرلیا ۔کرنٹ لگنے سے ڈی آئی جی

کا گن مین ہلاک ہوگیا
کراچی( کرائم رپورٹر)آرام باغ کے علاقے جامع کلاتھ ما رکیٹ میں واقعہ نور کلاتھ مارکیٹ سامنے سڑک پر پڑے پانی میں بجلی کے تارپڑا ہوا تھا اور پانی میں کرنٹ رہاتھا کہ اسی اثناء میں وہاں سے گزرنے والا 22 کلیم ولد علیم خانزادہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،ایس ایچ او چوہدری شاہد کے مطابق متوفی ڈی آئی جی ٹریفک امیر شیخ کا گن مین اور پاک کالونی کے علاقے حسرت موہانی کالونی کا رہائشی تھا ۔

راولپنڈی، میٹرو بس روٹ پر پل کا پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ اور ٹھیکیدار کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا، متوفی آزاد کشمیر کا رہنے والا تھا
راولپنڈی( نیوز ڈیسک) راولپنڈی میں میٹرو بس روٹ پر زیر تعمیرپل سے پتھر گرنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی مری روڈ چوک میں میٹرو ٹریک کے ساتھ زیر تعمیر پل سے ایک پتھر نیچے سے گزرنے والے موٹر سائیکل سواروں پر جا گرا جس سے آزاد کشمیر کا رہائشی محنت کش نثار احمد شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوجوان کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

حادثات و  دیگر واقعات میں خاتون اور بچہ سمیت5 افراد ہلاک
جوہر موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار2 جوانوں کو کچل دیا، جو بعد میں اسپتال میں چل بسے
کورنگی ڈھائی نمبر پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون ہلاک، مچھر کالونی میں مکان کی شٹرنگ گرنے سے8 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات ودیگر واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل کے علاقے گلستان جوہر موڑ پرصائمہ موبائل مال کے قریب تیز رفتار ڈمپر TKV-641کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 21 سالہ ایازبٹ ولدمحمد عمران اور 14سالہ بلال بٹ ولد ریاض بٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج  چل بسے،پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیںجبکہ واقعے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور گاڑی موقع پر پر چھوڑکرفرارہوگئے ،پولیس نے ڈمپر قبضے میں لیکر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہونے والے دونوں لڑکے رنچھورڑ لائن عثمان آباد کے رہائشی تھے۔کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار کنول بی بی اور الیاس ولد راشد شدیدزخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں زخموں کو تاب نہ کنول بی بی دم توڑ گئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی جعفر گلی میں زیر تعمیر مکان میں مزدور کام کررہے تھے کہ اس دوران مزدور اس مکان کی شٹرنگ کھول رہے تھے کہ ایک بھاری لکڑی نیچے گرگئی ،جس کے نتیجے میں نیچے کھڑا8سالہ محمد ابراہیم ولد شکور کے سرپر گہری چوٹ لگی جس کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،ہیڈ محر ر شیر بہادر کے مطابق متوفی مذکورہ گلی کا رہائشی تھا ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ،پولیس نے چند مزدوروںکو حراست میں لے لیا تاہم متوفی کے والد نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور حراست میں لئے جانے والے افرادکو رہا کرنے کا کہا ،جس پر پولیس نے انہیں رہا کردیا ۔

Tags: