واٹر بورڈکی این او سی کے بغیر لیز سے ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان

October 19, 2015 4:51 pm0 commentsViews: 16

سندھ اسمبلی میں جائیداد کی منتقلی کی صورت میں واٹر بورڈ کے واجبات کی ادائیگی کا قانون منظور ہونے کے باوجود این او سی کے بغیر لیز دی جارہی ہے
چیف سیکریٹری سندھ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے‘ واٹر بورڈ احتجاج کا حق رکھتا ہے‘ ایم ڈی بورڈ کی بات چیت
کراچی ( سٹی رپورٹر)واٹربورڈ نے صوبائی اسمبلی سے منظوری کے باوجود واٹربورڈ کے NOCکے بغیر رجسٹرار اور سب رجسٹرار کی جانب سے جائیدادوں کی لیز و منتقلی کرنے سے کروڑوں روپے کی عدم وصولی پر اعلی ٰ سطح پر رابطہ کرنے کا عندیہ دیا ہے ،اس اقدام سے واٹربورڈ ایک اہم ذریعہ آمدنی سے محروم ہورہاہے ،ایم ڈی واٹر بورڈ مصبا ح الدین فرید نے کہاہے کہ صوبائی اسمبلی سے جائیداد کی خرید و فروخت کی منتقلی کی صورت میں واٹر بورڈ کے واجبات کی ادائیگی کا قانون منظور ہو نے کے با وجود تمام رجسٹرار سب رجسٹرار واٹر بورڈ کے نو ڈیو ز سرٹیفکٹ کے بغیر لیز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے واٹربورڈ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ،جس پر واٹر بورڈ احتجاج کا حق رکھتا ہے ا س سلسلہ میںچیف سیکریٹری سندھ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیاہے تاکہ واٹر بورڈ کو قانونی حق مل سکے ،انہوں نے اس اہم مسئلہ کی طرف انسپکٹر جنرل اسٹیمپ اور سینئر رجسٹرار کی توجہ مبذول کراتے ہو ئے ان سے تحریری درخواست کی ہے کہ متعلقہ محکموں رجسٹرار ، سب رجسٹرار کو احکامات جاری کئے جائیں کہ کراچی میں جائیداد کی خرید و فروخت و منتقلی لیز ،سب لیز بھی دوسرے یوٹیلیٹی اداروں کی طرح واٹر بورڈ کے نو ڈیو ز سرٹیفکٹ کے بغیر نہ کی جائے تاکہ ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان نہ پہنچے اور ریو نیو میںاضافہ ہو سکے۔

Tags: