IMF کا دبائو پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاری

October 20, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 32

حکومت عالمی مالیاتی اداروں کو قیمتیں بڑھانے کی یقین دہانی کرادی‘ یکم نومبر سے تیل کے نرخوں میں 4 روپے تک اضافہ کا امکان
اوگرانے سوئی نادرن کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں 196.84 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
کراچی( یو پی پی) آئی ایم ایف کے دبائو پر گیس اور پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں، موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس اور پیٹرول مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے سوئی گیس ناردرن کمپنی کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات بھی2سے4 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ادھر حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سردی آنے سے پہلے ہی پیٹرول گیس کی قیمتوں میں گرمی آگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات یکم نومبر سے4 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔ اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی گیس کے نرخوں میں196 روپے 84 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواستکی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سوئی گیس حکام نے دوران سماعت تین برسوں میں کمپنی کو 82 ارب 93 کروڑ روپے خسارے کا شور مچایا۔ ادھر یکم نومبر سے ہائی اوکٹین 4 روپے پیٹرول 2 روپے50 پیسے اور ہائی اسپیڈل ڈیزل 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں2 روپے 10پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ 80 پیسے اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے کو بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ جنوری2016ء میں کردیا جائے گا۔

Tags: