کینیڈین انتخابات،2 خواتین سمیت3 پاکستانی ارکان پارلیمنٹ منتخب

October 20, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 70

حکمران کنز رویٹو پارٹی کو شکست، اپوزیشن پارٹی کو واضح برتری نئی حکومت بنانے کی تیاریاں
کینیڈین وزیراعظم اسفین ہاریئر نے شکست تسلیم کر لی، کنز رویٹو کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان
ٹورنٹو( مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں عام انتخابات میں اپوزیشن لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہوگئی ‘ جبکہ3پاکستانی نژاد کینیڈین نے کامیابی حاصل کی‘ جس میں2خواتین سلمیٰ زاہد اور اقراء خالد شامل ہیں‘ جبکہ تیسرے عظیم جاوید نے الیکشن جیت لیا‘ پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی‘ کینیڈین وزیراعظم اسٹیفن ہاربر نے اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کرلی اور کنزرویٹو پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا‘ لبرل پارٹی کو188 سیٹوں پر حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی پرسبقت حاصل ہے‘ تاہم کنزرویٹو پارٹی نے مخلوط حکومت بنانے سے انکار کردیا۔

Tags: