پاکستانی ہوشیار داعش کراچی کے تعلیمی اداروں میں داخل ہوگئی، فاروق ستار

October 20, 2015 3:11 pm0 commentsViews: 27

داعش، القاعدہ اور طالبان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں
کراچی اور پاکستان کے دوسرے مقامات پر داعش موجود ہے
واشنگٹن( نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خیال ظاہر کیا ہے کہ داعش کراچی اور پاکستان کے دوسرے مقامات پر موجود ہے۔ واشنگٹن میں امریکی نشریاتی ادارے کو ایک انٹر ویو میں فاروق ستار نے کہا ہے کہ داعش، القاعدہ اور طالبان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ داعش کا نظریاتی طور پر کراچی کے تعلیمی اداروں میں وجود پایا جاتا ہے۔ جس کا عکس سوشل میڈیا پر بھی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کئی سال پہلے طالبان کے وجود کی اطلاع دی جسے مذاق میں اڑا دیا گیا تھا۔ انتہا پسندی کے رجحانات سے نمٹنے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے اس میں مقامی حکومتیں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے الفاظ میں اعتدال پسند اور ترقی پسند نظریہ پیش کیا تھا۔

Tags: