صبح سویرے شیریں جناح کالونی میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن 10 افراد کو حراست میں لے لیا

October 20, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 21

کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن 10 مشتبہ افراد زیر حراست، تفصیلات کے مطابق آج صبح شیریں جناح کالونی میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا اور آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کے قبضے سے اسلحہ بر آمد ہوا ہے اور ان کا تعلق کالعدم جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔

Tags: