نواز شریف امریکہ میں بھٹو بن کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں ، خورشید شاہ

October 20, 2015 3:13 pm0 commentsViews: 17

لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والے 480 روپے دے کر بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ کر سکے
سکھر(نیوز ڈیسک)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف امریکہ جا رہے ہیں ، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں ،میاں نواز شریف امریکہ میں بھٹو بن کر پاکستان کا مقدمہ لڑیں۔سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاستدانوں اور میڈیا کو عوام کے مسائل پر بات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عوام کی بات کی اور اس لیے وہ آج زندہ ہیں ، میں قوم کے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں کہ وہ ایسے سیاستدانوں کا پیچھا چھوڑ دیں ، چاہے ہمیں ووٹ دیں یا نہ دیں۔اگر ہم اپنے وسائل استعمال کریں تو بھا رت جیسے کئی ملکوں کو چلا سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ تین ماہ میں ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں نے 480 ارب روپے دیئے مگر لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوئی۔اگر ہم یہ 480 ارب روپے دیتے تو فوج بھی آجا تی اور ہم پر کرپشن کے الزامات بھی لگتے۔انہوں نے حکمرانوں سے کہا کہ خدارا کالا باغ ڈیم کو چھوڑو قوم کے بہتر مستقبل کے لیے سوچو ، ہمارے مسائل آبادی پر کنٹرول ، لوگوں کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہیں۔

Tags: