موسم سرما کی آمد سے قبل گیس اور پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں

October 20, 2015 3:12 pm0 commentsViews: 20

پیٹرولیم مصنوعات یکم نومبر سے4 روپے تک مہنگی ہونگی، گیس کے نرخوں میں196 روپے84 پیسے کے اضافے کا امکان
کراچی(اسٹاف رپورٹر) موسم سرما کی آمد سے قبل ہی گیس اور پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں ، اوگرا نے سوئی ناردرن کمپنی کی گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات بھی 2 سے 4 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سردی آنے سے پہلے ہی پٹرول گیس کی قیمتوں میں گرمی میں آگئی ، پٹرولیم مصنوعات یکم نومبر سے 4 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں۔اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی گیس کے نرخوں میں196روپے چوراسی پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سوئی گیس حکام نے دوران سماعت تین برسوں میں کمپنی کو 82 ارب 93 کروڑ روپے خسارے کا شور مچایا ادھر یکم نومبر سے ہائی اوکٹین 4 روپے ، پٹرول2 روپے 50 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 55پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے ، لائٹ سپیڈ ڈیزل کے نرخ میں ایک روپیہ80 پیسے اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

Tags: