بابرہ شریف نے 14 سال بعد فلموں میں کام کرنے کی حامی بھرلی

October 20, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 27

حمزہ انصاری کی فلم ٹوپلس ٹو میں نظر آئیں گی
علی عظمت بھی ایک کرپٹ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے
لاہور ( نیٹ نیوز) پاکستانی فلم کے سنہرے دور کی لیجنڈا اداکارہ بابرہ شریف نے14 برس بعد فلم میں کام کی حامی بھر لی۔ وہ پروڈیوسر حمزہ انصاری کی فلم 2 پلس 2 ، میں ایک طویل عرصہ بعد اولڈ کریکٹر میں کیمرے کا سامنا کریں گی۔ مذکورہ فلم میں وہ اداکار و ماڈل بلال اشرف کی والدہ کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں عروا حسین، علی عظمت، مصطفیٰ قریشی، سلیم معراج اور دیگر شامل ہیں۔ فلم میں کراچی کا کلچر دکھایا جائے گا۔ ایکشن فلم ہونے کے باعث چین اور سنگا پور کے ٹیکنیکل کریو کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ چین کے معروف اداکار جیٹ لی کے اسٹنٹ میں کو ایکشن مناظر عکس بند کرنے کیلئے رابطہ کیا گیا ہے مذکورہ فلم کا90 فیصد کام آئوٹ ڈور میں شوٹ کیا جائے گا۔ فلم کے پروڈیوسر حمزہ انصاری کا کہنا ہے کہ فلم میں آئٹم سانگ نہیں رکھا گیا، نصرت فتح علی خان کے گیتوں کو ری میکس کیا گیا ہے۔ فلم میں ایمان علی کو سائن کیا تاہم وہ وقت نہ دے سکیں جس کے بعد عروا حسین کو سائن کر لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ علی عظمت ایک کرپٹ پولیس افسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔

Tags: