قومی اسمبلی ماروی میمن سمیت خواتین ارکان کروڑوں روپے کے اثاثوں کی مالک

October 20, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 24

پی پی رہنما عنیزے اقبال حیدر دبئی میں 2 فلیٹس‘ ڈیفنس میں ایک فلیٹ‘ بنی گالا میں پلاٹ‘ 21 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقد کی مالک ہیں
مائزہ حمید کے پاس بہاولنگر میں 200 ایکڑ اراضی‘ اسلام آباد میں صنعتی پلاٹ‘ بنگلہ‘ گاڑیاں اور تین بینک اکائونٹ ہیں
کراچی( یو پی پی) قومی اسمبلی میں خواتین ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما عنیزے اقبال حیدر جو سابق وفاقی وزیر مرحوم اقبال حیدر ایڈووکیٹ کی صاحبزادی ہیں ان کے پاس دبئی میں2 فلیٹ ہیں اور کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں ایک فلیٹ اور اسلام آباد میں بنی گالا میں ایک کینال کا پلاٹ ہے۔ دبئی میں فلیٹوں کی مالیت 10 لاکھ درہم اور کراچی میں فلیٹوں کی مالیت20 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ دبئی کے فلیٹ والد کی طرف سے تحفہ بتائے گئے ہیں جبکہ21 تولہ سونا جس کی مالیت ڈھائی لاکھ ہے بینک اکائونٹ میں10 لاکھ روپے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کے پاس بنی گالا میں بنگلہ ہے جس کی مالیت ایک کروڑ45 لاکھ روپے ہے جبکہ گلگت میں دیڑھ لاکھ روپے مالیت کا پلاٹ اور ٹھٹھہ میں ایک لاکھ30 ہزار روپے مالیت کا پلاٹ ہے۔ اس کے علاوہ اٹک سیمنٹ اور جے ایس ویلیو فنڈ میں سرمایہ کاری ہے۔ ان کے پاس3 گاڑیوں میں ایک وگو جیپ جس کی مالیت31 لاکھ 75ہزار روپے دوسری ہائی لیکس مالیت7 لاکھ روپے تیسری گاڑی ہائی لیکس مالیت 7 روپے ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس6 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہیں گھر میں ایک لاکھ روپے کیش ہیں گھر میں فرنیچر کی مالیت8 لاکھ روپے ہے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کے پاس بہاولنگر میں200 ایکڑ زرعی اراضی مالیت 6 کروڑ20 لاکھ روپے ہے۔ اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں ایک صنعتی پلاٹ ہے۔ اسلام آباد میں27 کینال ایگرو لینڈ کے مالیت60 لاکھ روپے ہے۔ چنیوٹ میں 25 لاکھ روپے مالیت کی زرعی اراضی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلے کی مالیت2 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ20 لاکھ روپے مالیت کی4 مختلف گاڑیاں ہیں جن میں ٹویوٹا، لینڈ کروزر، ہنڈا سوک، ٹویوٹا پراڈو، ہنڈا سوک کاریں شامل ہیں۔ 3 بینک اکائونٹ ہیں ایک اکائونٹ میں ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما اور وزیر اعلیٰ سندھ کی صاحبزادہ نفیسہ شاہ کے پاس بحریہ ٹائون میں2 مکان ( بکنگ) کرائی گئی ہے سائٹ سکھر میں9 لاکھ روپے کی پراپرٹی ہے ( حصہ ہے) ڈیفنس کراچی کے بنگلے میں25 فیصد حصہ داری کے مطابق ایک لاکھ87 ہزار روپے ملکیت ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن سیکریٹری ٹیکنا لوجی انوشہ رحمن خان کے پاس لندن میں10 ملین روپے ( ایک کروڑ روپے)مالیت کا گھر ہے۔ جو شوہر کے نام ہے۔ پاکستان میں رہائشی پلاٹ مکان کی مالیت45 لاکھ روپے ہے جو گفٹ ملا تھا۔ پولٹری فارم کی مالیت 15 لاکھ روپے ہے ایک ٹویوٹا پراڈو گاڑی گفٹ ملی تھی 3 لاکھ روپے مالیت کے زیورات ہیں گھر میں15 لاکھ روپے کیش موجود ہیں، فرنیچر کی مالیت2 لاکھ روپے ہے۔

Tags: