ملک بھر میں شیوشینا کی غنڈا گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرے

October 20, 2015 3:37 pm0 commentsViews: 35

کراچی پریس کلب کے باہر بھارتی وزیراعظم کے پتلا نذرآتش، بھارت سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ
کراچی( یو پی پی) ملک بھر میں مقامی کرکٹرز اور شائقین نے بھارتی شدت پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں کی جانب سے پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی ملاقات کے دوران دھاوا بولنے کے خلاف مظاہرے کئے کراچی پریس کلب پر شباب ملی کی جانب سے احتجاج میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی کرکٹ کلب کے کرکٹرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کے قریب نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ جن پر احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے شیو سینا کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ قبل ازیں کرکٹ شائقین نے قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب نارنگ منڈی ، کوٹ مومن، سیالکوٹ، فیصل آباد سمیت دیگر مختلف مقامات پر بھی کرکٹ شائقین نے بھارتی انتہا پسند تنظیم کے اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا اور آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہتری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے بجائے پاکستان میں منتقل کئے جائیں۔