بھارت میں سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی شرکت مشکوک

October 20, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 64

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا
ممبئی( اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شرکت پر سوالیہ نشان ثبت ہوگیا۔ سائوتھ ایشین آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو تحریری طورپر آگاہ کیا ہے کہ گیمز میں پاکستانی دستہ کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی دستے کی شرکت اب مشکوک ہوگئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس نے سیف گیمز کے حوالے سے خطیر رقم خرچ کی گئی ہے اور ان گیمز کیلئے کھلاڑیوں کی تربیتی کیمپس جاری ہیں۔ سائوتھ ایشین گیمز میں میزبان بھارت سمیت پاکستان، مالدیپ، بھوٹان، سری لنکا، نیپال، افغانستان، بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی ہے۔

Tags: