عارف نذیر کی والدہ کے سوئم میں ممتاز شخصیات کی شرکت

October 20, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 33

کراچی( اسٹاف رپورٹر) روزنامہ آغاز کے صفحے قارئین کا گلدستہ کے انچارج معروف شاعر عارف نذیر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں مرحومہ کے سوئم میں نامور شخصیات کے علاوہ عارف نذیر کے دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔ پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید اطہر صوفی، صدر عبدالوسیع قریشی اور جنرل سیکریٹری پرویز مظہر کے علاوہ صحافیوں الطاف عمرانی، راشد فاطمی، عادل مراد، انصار قریشی نے عارف نذیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔