افغان طالبان کا امریکیF-16 طیارہ تباہ کرنے کا دعویٰ

October 20, 2015 3:48 pm0 commentsViews: 30

طالبان نے پکتیا میں امریکی طیارے کو نشانہ بنایا ہے، فوجی حکام کی تصدیق
ایف سولہ طیارے کو آگ لگنے کا واقعہ ہوا ہے، پائلٹ طیارے کو واپس اڈے پر لایا ہے، امریکی حکام
کابل( نیوز ڈیسک) مشرقی افغانستان میں طالبان نے امریکہ کا ایف 16 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوجی حکام نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوملین ڈالر مالیت کے طیارے کو مار گرایا جانا بہت بڑا واقعہ ہے۔ حکام نے بتایا کہ افغان صوبے پکتیا میں ایف سولہ لڑاکہ طیارہ گزشتہ منگل کو گرایا گیا۔ طالبان نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اسے نشانہ بنایا، طالبان نے طیارے کے بارے میں خبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔ امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایک ایف سولہ طیارے کو پکتیا میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس کے باعث پائلٹ نے دو فیول ٹینک اور ایمونیشن نیچے گرایا اور طیارے سمیت اڈے پر واپس لوٹ آیا۔ اسے کوئی زخم نہیں آیا۔

Tags: