بریگیڈیئر زبیر کا ڈی ایچ اے سپر ہائی وے منصوبے کا دورہ

October 20, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 25

پروجیکٹ کی سائٹ پر مصروف دن گزارا، جاری ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لیا، ایڈمنسٹریٹر
آئندہ برس آباد کاری سے قبل علاقے میں گیس بجلی اور پانی کی وافر مقدار کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد نے سپر ہائی وے پر پوری آب و تاب کے ساتھ تیزی سے مکمل ہونے والے رہائشی منصوبے ڈی ایچ اے سٹی کراچی( ڈی سی کے ) کا دورہ کیا اور پروجیکٹ سائٹ پر مصروف دن گزارا۔ ایڈمنسٹریٹر نےDCK کے تمام سیکٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا بغور جائزہ لیا اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں کے معیار اور رفتار کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے DCK اسٹیرنگ کمیٹی کے سائٹ آفس پر منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکٹر ڈیولپمنٹ کے جاری کاموں پہ اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بریگیڈ یئر زبیر نےDCK کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور پروجیکٹ منیجمنٹ کی ٹیم کو ہدایت کی کہ آئندہ سال ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں آباد کاری کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے علاقے میں گیس، بجلی اور پانی کی وافر اور تسلی بخش فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ سماجی ضروریات کے حامل منصوبوں بشمول اسکول، طبی مرکز، مارکیٹ، مسجد اور کمیونٹی سینٹر وغیرہ کی کی عمارات کو مکمل کیا جائے تاکہ2016ء سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں آباد کاری کا عمل بغیر کسی دشواری اور مشکل کے شروع ہو سکے۔