دودھ فروشوں کو نا حق پریشان نہ کیا جائے، فتح محمد

October 20, 2015 3:48 pm0 commentsViews: 16

حکومت ریٹلرز کو دھمکیاں دینے والے ہول سیلرز کیخلاف کارروائی کرے، اجلاس سے خطاب
کراچی( پ ر) الفلاح ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن کراچی کا اجلاس، جنرل سیکریٹری حاجی فتح محمد نے دودھ فروشوں کے مسائل سنے، حاجی فتح محمد نے کہا کہ دودھ فروشوں کو نا حق پریشان نہ کیا جائے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ محمد علی نے دودھ فروشوں کے مسائل پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دودھ فروش ریٹیلر کو ہول سیلر بلیک کرنا بند کریں اگر کسی بھی ریٹیلر کا ہول سیلر نے دودھ بند کیا تو ہم اعلیٰ حکام تک جائیں گے۔ حکومت ریٹیلر کو دھمکیاں دینے والے ہول سیلرز کے خلاف کارروائی کرے اس موقع پر محمد اسماعیل نے زور دیا کہ ہمیں باڑے اور ہول سیلرز سے دود کنٹرول ریٹ پر دلایا جائے۔ ہم عوام کو اسی ریٹ پر دودھ فروخت کریں گے۔ جس ریٹ پر حکومت نے ہمیں کہا ہے بد قسمتی سے ہول سیلرز مافیا ہمارے ریٹیلر دکانداروں کو پریشان کر رہے ہیں۔ خدا را اس کو سنجیدہ طور پر لیا جائے۔ بھینسوں کے باڑوں اور ہول سیلرز کی لڑائی میں ریٹیلرز دودھ فروشوں کو تنگ نہ کیا جائے اور حکومت سے گزارش ہے کہ ہمارے ریٹیلرز دکانداروں پر ایس ڈی ایم کے چھاپے رکوائے جائیں اور ہمیں عزت سے کاروبار کرنے کا حق دیا جائے۔ ہمیں کراچی کی عوام کا بخوبی علم ہے لیکن ہول سیلرز اور باڑے والوں کی لڑائی میں ریٹیلر پھنس کر رہ گیا ہے۔ اس مسئلے کو سنجیدہ طور پر حل کریں۔