بھارت انتہاپسنددہشت گردوں کو لگام دے، ثروت قادری

October 20, 2015 3:49 pm0 commentsViews: 19

پاکستان کی حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے، ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے
کراچی(پ ر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت ہندو مذہب انتہا پسند دہشتگردوں کو لگام دے ،دہشتگردی کا رونا رونے والے پہلے اپنے ملک میں انتہا پسندی ،دہشتگردی کا خاتمہ کریں ،مذہب کی آڑ میںمسلمانوں ،عیسائیوں اور سکھوں کو کھلے عام قتل کیا جارہا ہے ،مودی خود دہشتگردوں کے سر غنہ ہیں ،اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں کے قتل اور انتہا پسندوں کے خلاف آواز کیوں بلند نہیں کررہے ،بھارت کی حکومت انتہا پسندوں کو لگام دینے کی بجائے انہیں شیلٹر دے رہی ہے ،گائے کاٹنے کے نام پر مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے کوئی بولنے والا نہیں ہے۔ پاکستان کی حکومت بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کرے ہم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے ،خطے میں امن وسلامتی کیلئے پاکستان کا کردار کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے ،پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔