تحریک انصاف کو جاگیرداروں نے ہائی جیک کر لیا، وجیہ الدین

October 20, 2015 3:49 pm0 commentsViews: 24

پارٹی نے نظریات کو ترک کر دیا، میری لڑائی عام کارکنوں سے نہیں بلکہ اعلیٰ قیادت سے ہے
نظریاتی کارکن ساتھ ہیں، قبضہ مافیا ساتھ نہیں، عمران خان واپس آئیں، لندن میں خطاب
لندن( صبا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے معطل رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہ الدین نے کہا ہے کہ پارٹی نے اپنے نظریات کو ترک کر دیا ہے اور اسے چند جاگیر داروں نے ہائی جیک کر رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ وجیہ الدین کا کہنا تھا کہ ان کی لڑائی عام کارکنوں سے نہیں بلکہ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے ہے۔ پارٹی کے اصل منشور پر عملدر آمد کروانے تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نظریاتی کارکن ہمارے ساتھ ہیں جبکہ قبضہ مافیا ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ عمران خان کا پرانا وژن اور پرانے عمران خان واپس آئیں گے اور وہ اس کا روان کی قیادت کریں گے۔ جس کی قیادت وہ30 اکتوبر2011ء سے قبل کر رہے تھے۔

Tags: