دپیکا کے کیریئر کی مشکل ترین فلم سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں ہے

October 20, 2015 3:50 pm0 commentsViews: 17

فلم نے ذہنی اور جسمانی طور پر اپنے حصار میں جکڑے رکھا
بجرامستانی میں میرا کردار لوگوں کو چونکا دے گا
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم بجرا مستانی ان کے اب تک کے کیریئر کی مشکل ترین فلم ہے۔ اداکارہ نے فلم کے پہلے گانے دیوانی مستانی ، کی لانچ تقریب میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم نے انہیں جسمانی، ذہنی، اور جذباتی طور پر اپنے حصار میں جکڑے رکھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنا ہر گز آسان نہیں ہے۔29 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے معیار پر پہلی کوشش میں کوئی چیز کبھی پوری نہیں اتر سکتی۔ دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر چہ ڈائریکٹر کا رویہ سخت ہوتا ہے تاہم وہ ان کے اس رویہ سے بے حد مطمئن ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ سنجے لیلا بھنسالی اپنے فنکار کے اندر چھپی صلاحیتوں کو بھانپنے والی آنکھ رکھتے ہیں۔ اور ان سے وہ کام کر والیتے ہیں جن کا فنکار کو خود بھی ادراک نہیں ہوپاتا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی بجرا مستانی میں رنویر سنگھ ماضی کے معروف جنگجو بجرا، دپیکا بجرا کی دوسری بیوی مستانی جبکہ پریا نکا بجرا کی پہلی بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کر رہی ہیں بجرا مستانی رواں سال 18 دسمبر کو شاہ رخ خان کی دل والے کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Tags: