کراچی سمیت سندھ بھر میں 10,9 محرم کو مارکیٹیں بند رہیں گی سندھ تاجر اتحاد

October 20, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 50

8 محرم کو جلوس کے راستوں میں آنے والی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوں گے
حکومت سندھ خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے‘ عاشورہ پر دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی‘ جنرل سیکریٹری اسماعیل لائلپوریہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ تاجر اتحاد کے جنرل سیکرٹری اسماعیل لالپوریہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شہادت امام حسین کے تحت 9 اور 10 محرم الحرام کو تمام کاروباری اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ 8 محرم الحرام کے روز جلوس کے راستوں میں آنے والی مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں گی۔ حکومت سندھ اور امن و امان کی بحالی کے ادارے ان ایام میں مارکیٹوں میں خصوصی سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔ 8 تا10 محرم الحرام کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر کی مختلف مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کی تنظیموں کے تحت خصوصی مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ عزاداران امام حسین کے لئے خصوصی سبیلیں بھی لگائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تاجر اتحاد کے رہنمائوں اور امن و امان کی بحالی کے اداروں کے درمیان اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان ایام میں مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کی خصوصی سیکورٹی کیلئے امن و امان کی بحالی کے اداروں کی جانب سے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور بند مارکیٹوں میں خصوصی فورسز کو تعینات کیا جائے۔

Tags: